مراٹھواڑہ میں کورونا کے 2727 نئے معاملے، 83 افراد کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

اورنگ آباد

، مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ،کووڈ 19 کے 2727 نئے معاملے سامنے آئے اور 83 مریضوں کی موت ہوئی۔ صحت کے عہدیداروں نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

تتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 212 نئے معاملے اور 22 افراد کی موت ہوئی۔

اس کے بعد ، بیڑ میں 749 نئے معاملات درج ہوئے اور 18 افراد کی موت ہوئی جبکہ اورنگ آباد میں 396 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جالنا میں ، 232 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 13 مریض دم توڑ گئے۔ اسی طرح عثمان آباد میں 409 نئے کیس اور آٹھ اموات ، ناندیڑ میں 205 نئے معاملےاور تین اموات ،ہنگولی 62 نئے معاملے اور تین اموات اور پربھنی میں 462 نئے معاملے جبکہ دو متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔ (ایجنسی ان پٹ )