دہلی: 6 فروری کے بعد سب سے زیادہ کورونا کیس درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2022
دہلی:  6 فروری کے بعد سب سے زیادہ 
کورونا کیس درج
دہلی: 6 فروری کے بعد سب سے زیادہ کورونا کیس درج

 

 

دہلی :بدھ کو کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی، فعال کورونا مریضوں کی تعداد 4800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,367 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جو 6 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 6 فروری کو 1,410 نئے کیس درج ہوئے۔

فعال کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4,832 ہو گئی ہے جو کہ 10 فروری کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 10 فروری کو دہلی میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 5,438 تھی۔ کورونا انفیکشن کی شرح کی ساتھ بات کریں تو بدھ کو یہ 4.50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے

ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔

پورے ملک کی بات کریں تو بدھ کو 2,927 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4,30,65,496 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 16,279 ہو گئی۔ انفیکشن سے مزید 32 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,23,654 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16,279 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کی روزانہ کی شرح 0.58 فیصد اور ہفتہ وار شرح 0.59 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کل 4,25,25,563 لوگ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں اور کووڈ-19 سے اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔