نیپال حکومت نے تسلیم کیا، چین کے ساتھ سرحدی تنازعه

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2021
باہمی تناو کا اعتراف
باہمی تناو کا اعتراف

 

 

پنکج داس /کاٹھمنڈو

نیپال حکومت نے سرکاری طور پر اس بات کو قبول کیا ہے کہ چین کے ساتھ اس کا سرحدی تنازعہ ہے۔

چین کے ذریعہ نیپال کے کئی اضلاع میں قبضہ کے جانے کی جانچ کے لیے حکومت نے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے

 نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیواکی قیادت میں ہونے والی کابینه کی وزارت میں اس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزارت خارجه کے سکریٹری کی قیادت میں بننے والی اس میٹنگ میں نیبال کے مختلف سکیورٹی کے نمائندوں کو بھی رکھا گیا ہے۔

اولی حکومت کے زمانہ میں مقامی رہنماوں نے یہ شکایت کی تھی که چین نے نیپال کے ہملہ ضلع کے نامکھا میں زمین پر قبضہ کر وہاں 9 عمارتوں کی تعمیر کر دی ہے۔

 اس کے بعد اس وقت کی اولی حکومت نے ضلع مجستریت کے قیادت میں ایک جانچ کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔

 تاہم اس کی ریپورت آئے سے قبل اس وقت کے وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ نیپال کا کسی بھی قسم کا سرحدی تنازعہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔