نواب ملک کی ضمانت کے لئے رشوت کا مطالبہ،کیس درج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
نواب ملک کی ضمانت کے لئے رشوت کا مطالبہ،کیس درج
نواب ملک کی ضمانت کے لئے رشوت کا مطالبہ،کیس درج

 

 

ممبئی: نواب ملک کے بیٹے عامر ملک نے ممبئی کے ونوبا بھاوے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

عامر کی شکایت پر وی بی نگر پولیس نے امتیاز نامی نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دراصل کرلا میں زمین کے لین دین کے الزام میں ای ڈی نے نواب ملک کے خلاف کاروائی کی تھی۔

ملزم امتیاز نے اس کیس میں دعویٰ کیا کہ وہ نواب ملک کی ضمانت کروانے کی کوشش کرے گا اور اس کے لیے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بٹ کوائنز کی شکل میں تین کروڑ روپے مانگ رہے تھے۔

اس معاملے میں عامر ملک نے امتیاز نامی شخص کے خلاف ونوبا بھاوے نگر پولس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس فون کرنے والے نے دبئی سے کال کی تھی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے۔