سدھو پردیش کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-03-2022
 سدھو پردیش کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
سدھو پردیش کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

 


آواز دی وائس، چنڈی گڑھ

نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کو پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔  

 ایک سطری استعفیٰ پوسٹ کرتے ہوئے سدھو نے ٹویٹ کیا، ’’کانگریس صدر کی خواہش کے مطابق میں نے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتر کھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے صدور کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی تاکہ پارٹی کی تنظیمِ نو آسان بنائی جا سکے۔

اتر کھنڈ، گوا، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ اسمبلی انتخابات میں شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔