سدھو کا پنجاب کانگریس صدرعہدہ سے اچانک استعفیٰ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2021
نوجوت سنگھ سدھو کا پنجاب کانگریس صدرعہدہ سے اچانک استعفیٰ
نوجوت سنگھ سدھو کا پنجاب کانگریس صدرعہدہ سے اچانک استعفیٰ

 

 

چنڈی گڑھ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کے دہلی کے دورے کے بارے میں آج صبح سے ہی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

اس دوران اچانک سہ پہر کو پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے استعفیٰ دے دیا۔واضح ہوکہ پنجاب کے چنی کابینہ میں وزراء میں قلمدان تقسیم کیے گئے ہیں۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا کو محکمہ داخلہ جبکہ او پی سونی کو محکمہ صحت دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی سے نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب کانگریس کے سربراہ کے طور پر استعفیٰ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ میرے پاس کوئی معلومات نہیں

کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح کے ایجنڈے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایسے میں میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم انہوں نے پارٹی میں رہنے کی بات کہی ہے۔ سدھو نہیں سونیا گاندھی کو خط کے ذریعہ استعفیٰ کے بارے میں مطلع کیاہے۔ سونیا گاندھی کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا ، 'کسی کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔

میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں پنجاب کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کی خدمت جاری رکھوں گا۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے کچھ مہینوں سے ان کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ بعد میں کپٹین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اس کے بعد کانگریس نے چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا سی ایم بنا دیا۔ اس کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ کانگریس نے پنجاب میں سب کچھ ٹھیک کیا ہے۔ تاہم اب سدھو نے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔