نوین پٹنائک پاپ سے ملنے جائیں گے اٹلی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
نوین پٹنائک پاپ سے ملنے جائیں گے اٹلی
نوین پٹنائک پاپ سے ملنے جائیں گے اٹلی

 

 

بھونیشور:اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک ہفتہ کی سہ پہر نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ پیر کو دبئی اور اٹلی کے 11 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مسٹر پٹنائک 30 جون کو اڈیشہ واپس آئیں گے اور یکم جولائی کو پوری میں منعقد ہونے والی سالانہ رتھ یاترا میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مسٹر پٹنائک کو اٹلی میں اپنے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے غذائی تحفظ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے میدان میں اڈیشہ کی تبدیلی کی کوششوں کا اشتراک کرنے کے لیے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ اوڈیشہ فوڈ سیکورٹی میں پہلے دوسروں پر انحصار کرتا تھا لیکن اب اس ریاست نے ملک کے عوامی نظام تقسیم کو جوڑ کر فوڈ سیکورٹی کے میدان میں خود کو صف اول میں شامل کرلیا ہے۔

اوڈیشہ کو 1999 میں آنے والے سپر سائیکلون سے بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا، لیکن یہ ریاست ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بھی ایک رول ماڈل ہے، جسے اقوام متحدہ نے بھی قبول کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یورپ کے مختلف حصوں میں مقیم اڑیہ تارکین وطن سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ اوڈیشہ کے فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے یہاں مہاجرین سے ملاقات کریں گے۔