بھینس پر سوارہوکرلالو سے ملنے آئے"نٹور لال"

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
بھینس پر سوارہوکرلالو سے ملنے آئے
بھینس پر سوارہوکرلالو سے ملنے آئے"نٹور لال"

 

 

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادوجب پٹنہ میں اپنی اہلیہ رابڑی کی رہائش گاہ پر پہنچے توان سے ملنے ان کے کچھ’’جبرافینس‘‘بھی آئے۔ جنھوں نے کہا کہ وہ اپنے بھگوان سے ملنے آئے ہیں۔ لالو پرساد یادو امیج اور صحت کے محاذ پر بھلے ہی مشکل دور سے گزر رہے ہوں، لیکن ان کی فین فالوونگ میں کمی نہیں آئی ہے۔ اس کی جھلک جمعہ (27 مئی 2022) کو اس وقت دیکھنے کو ملی جب وہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچے۔

درحقیقت ان کے کچھ جنونی پرستاروں نے خود کو سبز رنگ سے بہت منفرد انداز میں پینٹ کیا اور بھینس پر سوار ہو کر لالو۔رابڑی دیوی سے ملاقات کی۔ ان مداحوں میں سے ایک کا نام نٹور لال بھی تھا۔ لالو کے مداحوں نے ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کو اپنا باپ کہا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بھگوان کے پاس آئے ہیں۔ تاہم سکیورٹی گارڈز نے انھیں وہاں سے واپس جانے کو کہا۔

ایک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لالو یادو کی اس رہائش گاہ پر تین جنونی حامی پہنچے تھے۔ تینوں نے اپنے جسم اور بھینس کے جسم پر سفید سے زیادہ سبز رنگ میں پینٹ کر رکھا تھا۔

انھوں نے ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لکھے تھے۔

لوگ اسے دیکھ کر ہنسنے پر مجبور ہو گئے جب لالو کے ایک پرستار نے بھینس پر سوار ہو کر (جس کا تعلق اتفاق سے لالو کے آبائی ضلع گوپال گنج سے متصل سیوان ضلع سے تھا) نے اعلان کیا کہ اس کا نام "نٹور لال" ہے۔

اس کے دو ساتھیوں میں سے ایک، متھیلیش پنڈت (جن کی لمبائی تین فٹ سے کم تھی) نے بھینس کی رسی پکڑرکھی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تقریباً 45 کلومیٹر دور ویشالی ضلع کے مہوا سے آرہے ہیں۔ ویسے تو اپنی درمیانی عمر میں یہ لوگ آر جے ڈی کے 30 سالہ وارث تیجسوی کو اپنا ’’باپ‘‘ مانتے ہیں جب کہ لالو اور ان کی بیوی رابڑی دیوی کو دادا کہتے ہیں۔

لالو کے یہ پرستار اپنے ہاتھوں میں لالٹین (آر جے ڈی کا انتخابی نشان) اور پارٹی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے تھے اور "ہوش میں آئو سی بی آئی" کے نعرے لگا رہے تھے۔ مداحوں نے دعویٰ کیا کہ لالو جی رانچی یا دہلی میں ہوتے ہوئے بھی ان سے فون پر بات کرتے رہتے ہیں، وہ ہمیں دیکھنا چاہتے تھے اسی لیے ہم یہاں آئےہیں۔

ان کا اصرار تھا کہ وہ اپنے کپڑے اتار دیں، کیونکہ بچوں کے پاس والدین سے چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔ بھینس ہمارے قائد کی سواری کی علامت ہے۔ انھوں نے مویشی پالنا شروع کیا اور بلندی تک پہنچ گئے۔

آر جے ڈی سپریمو جلد ہی رہائش گاہ سے باہر نکلے اور بہار اسمبلی کے لیے روانہ ہو گئے (جہاں ان کی بیٹی میسا بھارتی راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے جا رہی تھیں)۔ آر جے ڈی سپریمو کے ان تینوں مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کے صاحب (لالو) شیو بھکت ہیں، ان کی یہاں موجودگی شیو جی کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔