ہندوستان اور روس کے قومی سلامتی مشیروں کی آج ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-09-2021
افغانستان پر ایک اہم ملاقات
افغانستان پر ایک اہم ملاقات

 

 

نئی دہلی : ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سکریٹری جنرل نکولے پتروشیف دو روزہ دورے پر دہلی پہنچے۔ وہ ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے میٹنگ کریں گے ،جس میں افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ مشاورت 24 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی پیروی ہے ، جب دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں اسٹریٹجک شراکت دار مل کر کام کریں گے اور اپنے متعلقہ ممالک کے سینئر حکام کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

 توقع کی جاتی ہے کہ پترشیف وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے ، اس سے پہلے کہ وہ اپنے ہم منصب اجیت ڈوول سے طویل گفتگو کریں۔

مودی پوتن گفتگو کے بعد روس نے کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے ابھرنے والے دہشت گردانہ نظریات اور منشیات کے خطرے کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس مسئلے پر مشاورت کے لیے ایک مستقل دو طرفہ چینل کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

 پیر کے روز روسی ایلچی نکولے کداشیف نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تعاون کی کافی گنجائش ہے اور دونوں فریق جنگ زدہ ملک کی تازہ ترین پیش رفت پر ایک دوسرے سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کو بھی ہندوستان کی طرح تشویش ہے کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلانے کا ذریعہ نہ بن جائے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ روس کے ساتھ ساتھ کشمیر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

اس سے قبل 26 اگست کو افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب نائب این ایس اے پنکج سرن نے روسی این ایس اے نیکولے پترشیف اور نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوف سے ملاقات کے لیے ماسکو کا دورہ کیا۔

 اس کے بعد ، دونوں ممالک نے امریکہ اور نیٹو کے فوجیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ 15 اگست کو کابل میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے سے قبل روس افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔