نیشنل ہائی وے 9 دوبارہ کھل گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
ٹریفک کو ملی راحت
ٹریفک کو ملی راحت

 

 

غازی پور بارڈر۔ زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کی وجہ سے تین ماہ سے بند نیشنل ہائی وے 9 کو پیر کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

غازی پور بارڈر پر کسانوں کا دھرنا تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تھا۔ دہلی میں 26جنوری کو ہونے والے تشدد کے بعد دہلی پولیس نے دونوں اطراف سے این ایچ 9 کو بند کردیا تھا۔

اب پولیس نے دہلی سے غازی آباد جانے والے لوگوں کو راحت دی ہے۔ راستہ کھلتے ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

دراصل ، شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لمبے لمبے راستے استعمال کرنا پڑے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں بے حسی پائی جارہی تھی۔ دوسری طرف ، کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے راستہ نہیں روکا ہے۔ اس سے قبل 2 مارچ کو یہ سڑک چند گھنٹوں کے لئے کھول دی گئی تھی ، لیکن دوپہر کے بعد پولیس نے نیشنل ہائی وے 9 کو بند کردیا۔