نیشنل ہائی وے ایکسی لینس ایوارڈزبرائے سال2021

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-06-2022
نیشنل ہائی وے ایکسی لینس ایوارڈزبرائے سال2021
نیشنل ہائی وے ایکسی لینس ایوارڈزبرائے سال2021

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ملک میں  سڑکوں سے متعلق  ڈھانچے کو  مضبوط بنانے کے لئے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے  سال 2018 میں  ’’نیشنل ہائی ویز ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ شروع کیا تھا، جس کا مقصد  شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ ریکھ کے عمل سے جڑے متعلقین کو ترغیب دینا اور ان کے درمیان صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

اس ایوارڈ کا مقصد  ملک بھر میں  سڑکوں اور ٹول پلازہ کی تعمیر  میں  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کے کام کو تسلیم کرنا اور انہیں انعامات سے نوازنا ہے۔اس کے تحت ان کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جو مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور  شاہراہوں کی تعمیر اور سڑک کی حفاظت سے متعلق شعبے میں  تعمیر، کام کاج اور دیکھ بھال، اختراع، ہریالی اور ٹول پلازہ وغیرہ بنانے کے  مختلف مراحل میں  شاندار خدمات فراہم کررہی ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد   نئے اور اختراعی  تعمیراتی  عمل کے ذریعے  اور ماحولیاتی استحکام اور صاف صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  ورلڈ کلاس روڈ انفرا اسٹرکچر، شاہراہوں، ٹول پلازہ، ایکسپریس وے، پلوں، سرنگ کی تعمیر کرنا ہے۔

یہ ایوارڈ مختلف زمروں میں  تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت ان کمپنیوں کی شناخت کی جاتی ہے جنہوں نے تعمیراتی اور عملی گائڈ لائنز کی تعمیل کی ہے، ہائی کوالٹی اور حفاظتی معیارات کو ملحوظ نظر رکھا ہے اور  اپنے کام میں اختراعی اور مستحکم طور طریقوں پر عمل کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے تفصیلی، زمرے سے متعلق مخصوص تجزیاتی فریم ورک تیار کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے ان کمپنیوں نے آن لائن پورٹل  https://bhoomirashi.gov.in/awards پر پروجیکٹس سے متعلق معلومات اور ایوارڈ کے زمرے سے متعلق مخصوص کاغذات اپ لوڈ کرکے  نامزدگی بھری ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ ڈیسک ٹاپ اسیسمنٹ (ڈی اے) ہے ، جس کے تحت  جمع کئے گئے ڈیٹا کی توثیق اور ملکیت کی تصدیق کی جاتی ہے اور  تربیت یافتہ عہدے داروں کے ذریعہ  بعد کے چار مرحلوں میں  کوالٹی چیک کی جاتی ہے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا تجزیہ ہوتا ہے جس کے تحت  ڈی اے کے دوران کئے گئے دعووں کی توثیق کے لئے منتخب پروجیکٹوں  کا فیلڈ اسیسمنٹ کیا جاتا ہے۔ تیسرے مرحلے میں  ماہرین کا ایک پینل  منتخب کئے گئے پروجیکٹوں کا جائزہ لیتا ہے اور تفصیلی مذاکرات کے بعد  فاتحین کی شناخت کی جاتی ہے۔

سال 2018 میں اس ایوارڈ کے پہلے دور میں  پانچ مراحل(کنسٹرکشن منیجمنٹ میں مہارت، آپریشن اور دیکھ بھال میں مہارت، شاہراہوں کی حفاظت میں مہارت، ٹول پلازہ کے انتظام کو اختراع میں مہارت) کے تحت کل 107 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں۔ان میں سے 11 فاتحین کو 8 جنوری 2019 کو  قومی شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ  انعامات سے نوازا گیا تھا۔

سال 2019 میں ایوارڈ کے دوسرے دور میں  دو مزید زمروں کو شامل کیا گیا- سبز شاہراہ اور چنوتی بھرے حالات میں شاندار کام۔  اس سال کل 7 زمروں کے تحت 104 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں۔ ان میں سے 14 فاتحین کو 14 جنوری 2020 کو قومی شاہراہوں کے ذریعہ انعامات سے نوازا گیا۔

سال 2020 میں تمام زمروں میں کل 157 نامزگیاں موصول ہوئیں۔ اس بار سال 2019 کی فہرست میں  برج اور ٹنل  کے نام سے ایک مخصوص  ایوارڈ کا زمرہ شامل کیا گیا۔ مرکزی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ  اور جناب نتن گڈکری نے 18 جنوری 2021 کو  وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران فاتحین کو انعامات سے نوازا۔

 اس سال وزارت 28 جون کو  تقسیم انعام کی تقریب منعقد کرنے جارہی ہے۔  یہ انعامات مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی موجودگی میں  ملک بھر میں  سڑک اور ٹول پلازہ کی تعمیر اور دیکھ ریکھ سے متعلق  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی  کمپنیوں / متعلقین کو  تقسیم کئے جائیں گے ۔ انعامات کے اس چوتھے دور میں  پُل کی تعمیر اور سرنگوں کی تعمیر کے نام سے  دو نئے زمرے شامل کئے گئے ہیں۔ سال 2021 کے دور کے لئے  انعامات کے یہ زمرے  درج ذیل ہیں۔

پروجیکٹ منیجمنٹ میں مہارت: پروجیکٹ کے تمام کام کو موثر طریقے سے انجام دینے کو تسلیم کرنا ، مثلاً وقت پر پروجیکٹ کا مکمل ہونا، متوازن بجٹ اور کوالٹی سے متعلق معیارات کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرنا۔ ساتھ ہی  پروجیکٹ کو نافذ کرنے کے دو طریقوں – ای پی سی اور پی پی پی پر مبنی دو ذیلی زمرے۔

شاہراہوں کی حفاظت میں مہارت: سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں کمی لانے سے متعلق  کوششوں پر توجہ مرکوز کرنا اور  پروجیکٹ کے نفاذ کے  دو طریقوں  - پہاڑی اور میدانی علاقے پر مبنی دو ذیلی زمرے کے تحت  روک تھام کے اقدامات  اور ایمرجنسی رسپانس سروس کا انتظام کرنا۔

آپریشن اور دیکھ بھال میں مہارت: مرمت کے کام  میں تیزی، وقتاً فوقتاً جانچ ، مخصوص ڈھانچوں کی دیکھ بھال، سفر سے متعلق مثالی کوالٹی کا تجربہ  اور فٹ پاتھوں کو بہتر کرنے والے  پروجیکٹوں کو قبولیت کا درجہ فراہم کرنا۔ فٹ پاتھ کی بنیاد پر دو ذیلی زمرے بنائے گئے- سخت اور لچکدار فٹ پاتھ۔

ٹول منیجمنٹ میں  مہارت:  ٹول پر ٹریفک اور خدمات کے بہتر طریقے سے انتظام پر  توجہ مرکوز کرنا ۔

اختراع: تعمیرات سے متعلق نئی  ٹیکنالوجی  تیار کرنے  یا اپنانے  یا ساخیاتی اور ارضیاتی ڈیزائن پر توجہ مرکوز کرنا۔

سبز شاہراہ: قدرتی ماحول کی حفاظت یا اس میں اضافہ کرنے اور /یا پروجیکٹ کی تیار کی اثرانگیزی کو کم کرنے سے متعلق  اختراعی طور طریقوں کے لئے مثالی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنا۔

چنوتی بھرے حالات میں شاندار کام: ان ٹھیکے داروں کی کوششوں  تسلیم کرنا، جنہوں نے چنوتی بھرے حالات میں کام کیا ہے۔

پُل کی تعمیر: اس بات کو تسلیم کرنا کہ معیار اور حفاظت میں اضافہ کرنے، متعینہ وقت پر کام کو پورا کرنے اور کم لاگت پر پروجیکٹ کی تکمیل سے متعلق  انوکھے قدم اٹھائے گئے ہیں یا نہیں۔

سرنگ کی تعمیر: ان پروجیکٹوں پر  توجہ مرکوز کرنا ، جن کے تحت معیار میں اضافہ کرنے، متعینہ وقت پر کام کو پورا کرنے اور  کم لاگت پر پروجیکٹ کی تکمیل، حفاظت اور / یا پروجیکٹ کی اثر انگیزی کے لئے  انوکھی ٹکنالوجی اپنائی گئی ہے یا خود تیار کی گئی ہے۔