آواز دی وائس / نئی دہلی
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فلمی دنیا میں اپنا مقام ایک بار پھر بلند کیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم سنجیو کے جھا کی لکھی ہوئی مراٹھی فلم سومی کو بچوں کی بہترین فلم کا قومی ایوارڈ ملا ہے۔
خیال رہے کہ سنجیو جھا نے 2005-2008 درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے ہندی (آنرز) کیا تھا۔
جامعہ کے عملے بالخصوص شعبہ ہندی نے ان کی فلم کو قومی ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد پیش کیا ہے۔