نارائن رانے کی صحت خراب ،اسپتال میں داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
 نارائن رانے کی صحت خراب ،اسپتال میں داخل
نارائن رانے کی صحت خراب ،اسپتال میں داخل

 


آواز دی وائس، ممبئی

مرکزی وزیر نارائن رانے کی صحت خراب ہوگئی ہے۔

انہیں فوری علاج کے لیے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رانے چند دنوں سے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بدھ کو عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف ناسک میں درج ایف آئی آر پر 17 ستمبر تک کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی پونے میں درج کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔