اقلیتی برادری کے نام ووٹنگ لسٹ سے نہیں ہٹائے گئے: بومئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اقلیتی برادری کے نام ووٹنگ لسٹ سے نہیں ہٹائے گئے: بومئی
اقلیتی برادری کے نام ووٹنگ لسٹ سے نہیں ہٹائے گئے: بومئی

 

 

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نہیں ہٹائے گئے ہیں۔

انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ غیر رسمی سروے میں اقلیتی ووٹروں کے ناموں کو خارج کر دیا گیا تھا۔

بومئی نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس کی نگرانی میں ووٹرلسٹ پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مرکز اور ریاستی الیکشن کمیشن دونوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

گرایسی شکایات ہیں تو حکام کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ غیر قانونی ووٹرز کو بھی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے ووٹرز ہیں جن کے پاس دو ووٹر شناختی کارڈ ہیں، ان کے نام الیکشن کمیشن کو حذف کر دینا چاہیے، ووٹنگ کا اختیار استعمال کرنے کا حق اہل آبادی کو ہونا چاہیے اور اس عمل کی نگرانی کمیشن کو کرنا چاہیے۔

بومئی کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ریاست کی حکمراں بی جے پی حکومت کو اپوزیشن کانگریس کی جانب سے ووٹروں کی فہرستوں میں ہیرا پھیری اور اپنے فائدے کے لیے ڈیٹا چوری کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔