نائیڈو نے محمد متھو کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2021
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو

 

 

نئی دہلی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے بڑے بھائی محمد متھو میرن مریکایار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

مسٹر نائیڈو نے پیر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایک سادہ انسان تھے۔ انہوں نے کہا ’’غمزدہ کنبے کے تئیں میری دلی تعزیت۔ مجھے ان سے ملاقات کرنے کا فخر حاصل ہوا تھا۔ ان کا نرم سلوک دل پر اثر کرتا تھا۔ خدا ان کی روح کو سکون دے‘‘۔