ناگپور :آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں لہرایا گیا ترنگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2023
ناگپور :آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں لہرایا گیا ترنگا
ناگپور :آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر میں لہرایا گیا ترنگا

 

 

ناگپور: یوم جمہوریہ کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔ جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اس تقریب میں موجود نہیں تھے کیونکہ وہ اس وقت راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہیں، جہاں وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ ناگپور مہانگر سہ سنگھ چالک شریدھر گاڈگے نے ناگپور کے محل علاقے میں سنگھ ہیڈکوارٹر پر آر ایس ایس کے رضاکاروں اور پرچارکوں کی موجودگی میں ترنگا لہرایا۔