ناگپور میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی برانچ کی جانب سے ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ منایا گیا۔ اس موقع پر یونانی پریمیر لیگ، پرائز ڈسٹری بیوشن اور تہنیتی پروگرام بھی رکھا گیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کی۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر دیوپجاری (چیئرمین، BOG نئی دہلی) اور ڈاکٹر رفیق احمد (ایگزیکیوٹیو ممبر، ایم سی آئی ایم) کے علاوہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر جواد خان، ڈاکٹر ندیم عثمانی، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مہاراشٹر)، ڈاکٹر نیاز الدین صدیقی (صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ناگپور) نے اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر بشرہ نے یونانی طریقہ علاج سے کس طرح صحت کا خیال رکھا جائے، عنوان پر لیکچر پیش کیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ناگپور یونٹ کی جانب سے شہر ناگپور اور کامٹی کے ڈاکٹرز کو نشان طب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جن میں ڈاکٹر ثاقب حسین، ڈاکٹر عتیق انصاری، ڈاکٹر سیّد مہندی حسن عابدی، ڈاکٹر عزیز سولنکی، ڈاکٹر خواجہ معین الدین، ڈاکٹر سیّد ناقیب علی شامل ہیں۔ اس بار آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ناگپور یونٹ کے زیراہتمام رہی۔