حجاب معاملہ:مسلم علاقوں میں کرناٹک بند کا اثر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
حجاب معاملہ:مسلم علاقوں میں کرناٹک بند کا اثر
حجاب معاملہ:مسلم علاقوں میں کرناٹک بند کا اثر

 

 

بنگلور: حجاب تنازعہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم تنظیموں نے جمعرات 17 مارچ کو کرناٹک بند کی کال دی ہے۔ اس کا اثر بھی نظر آرہا ہے۔

تنظیم کے لوگوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ خلاف شریعت ہے۔

دوسری طرف اڈپی کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے نائب صدر اور بی جے پی لیڈریشپال سوورنا نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی ایک دہشت گرد تنظیم کے لوگوں نے طالبات کو میڈیا کے سامنے بیان دینے کی تربیت دی تھی۔

امیرِ شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی نے عدالت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام مسلم تنظیموں سے اس کے خلاف کرناٹک بند کی اپیل کی۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام کے مطابق اسکولوں اور کالجوں میں لڑکیوں کا حجاب پہننا ضروری نہیں ہے۔

مولانا صغیراحمد نے ایک ایسے وقت میں کرناٹک بند کا اعلان کیا ہے جب حجاب تنازعہ کی وجہ سے 21 مارچ تک پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ صغیر احمد بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے خلاف میں کرناٹک بھر میں ایک دن کے پرامن بند کی کال دیتا ہوں۔ ہم سماج کے تمام طبقات بشمول مظلوم طبقے، غریب اور کمزور طبقات سے اس بند میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کے ہر طبقے سے بند میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی کاروبار کو بند کرنے یا امن کو خراب کرنے کی نیت سے طاقت کا استعمال نہ کریں۔ یہ بند عدالتی حکم پر اپنا غصہ ظاہر کرنے کے لیے ہے۔

صغیر احمد نے جمعرات کو امیر شریعت کی تمام مسلم تنظیموں کا اجلاس بھی بلایا ہے۔ مولانا صغیر احمد خان رشادی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو غور سے سنیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔

صغیر احمدرشادی کے مطابق کرناٹک بند کو دلت تنظیموں کی بھی حمایت مل رہی ہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا اور دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی صدر ڈاکٹر موہن راج نے کہا کہ مسلم تنظیموں نے بند کی حمایت کی بات کی۔

موہن راج نے کہا کہ یوپی میں مسلمانوں اور دلتوں کے الگ الگ راستوں کی وجہ سے دوبارہ یوگی کی حکومت بنی۔ ہم ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ اس لڑائی میں دلت مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔