وکیل ملک چھٹی بار کر رہے ہیں کانور یاترا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
وکیل ملک چھٹی بار کر رہے ہیں کانور یاترا
وکیل ملک چھٹی بار کر رہے ہیں کانور یاترا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

ریاست اترپردیش کےضلع شاملی کےبھینسوال گاؤں سے تعلق رکھنے والے بیالیس سالہ وکیل ملک اس سال کانوریاترا کےدوران اپنی زندگی میں چھٹی بار پیدل ہری دوار سے پوترپانی لانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے یاترا کے لیے ضلعی حکام سے اجازت لی کیونکہ مجھے موجودہ تناظر میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مذہب اسلام میں یقین رکھتا ہوں اورباقاعدگی سےجماعت میں شرکت کرتا ہوں۔

تاہم کانورکولانےکے پیچھےمیرامقصدیہ ثابت کرنا ہے کہ خدا ایک ہے اور ہم اختلافات پیدا کرنے والے ہیں۔

وکیل ملک نے کہا کہ مجھے کانور لانے کے لیےمخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگرمیرا پیغام ایک شخص تک بھی پہنچ جائےتومیرا مقصد پورا ہوجائے گا۔

 وکیل ملک اب تک پانچ بار کانور یاترا کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا آخری بارہوگاجب وہ اپنےسنکلپ کےمطابق حصہ لیں گے۔

 ہر سال وہ باغپت کے پورہ مہادیو مندر میں مقدس پانی پیش کرتے ہیں۔  تاہم پہلی بار ایسا ہوا کہ وکیل ملک نے شاملی کے ضلع ہیڈکوارٹر اور گڈھی پوختہ پولیس اسٹیشن سے اجازت طلب کی۔

وہ بتاتے ہیں کہ ابتدائی سالوں میں مجھے کانورلانےکےلیےتھوڑی سی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میرے خاندان کے لوگوں نے میری مخالفت کی تھی۔ ان لوگوں نے کہا کہ میں اپنے مذہب سے غداری کر رہا ہوں۔

 آخرکاروہ میرے دلائل کے آگے جھک گئے۔اب تمام لوگ میرا سپورٹ کر رہے ہیں۔

 ایس ایچ او کرم ویر سنگھ نےکہا کہ وکیل ملک جمعرات کو صبح تقریباً 11 بجے تھانےآئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ یا مخالفت کے ہری دوار سے کانور کو لانا چاہتے ہیں۔

کسی نے اس کے خلاف احتجاج یا شکایت نہیں کی۔ ہر ایک کے عقائد مختلف ہیں اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔