مسلم وفد کی ہیمنت سورین سے ملاقات، رانچی تشدد پرانصاف کا مطالبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-06-2022
 مسلم وفد کی ہیمنت سورین سے ملاقات، رانچی تشدد پرانصاف کا مطالبہ
مسلم وفد کی ہیمنت سورین سے ملاقات، رانچی تشدد پرانصاف کا مطالبہ

 

 

رانچی:جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سے آج جمعیت العلماءجھارکھنڈ ، انجمن اسلامیہ ، امارت شرعیہ اور ادارہ  شرعیہ کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی ۔

انہوں نے 10 جون کو دار الحکومت رانچی میں ہوئے تشدد اور اس سے جڑے ثبوتوں سے وزیراعلیٰ کو باخبر کرایا ۔

 انہوں نے کہاکہ رانچی سمیت پوری ریاست میں امن ۔چین ،سکون اور ہم آہنگی کا ماحول برقرار رہے ، اس کے لئے وہ حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑے ہیں ۔

یہاں تمام طبقات کے لوگ ہمیشہ سے ہی آپسی محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ رہتے آئے ہیںاور اس میں کسی کو خلل ڈالنے نہیں دیاجائے گا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ رانچی میں ہوئے تشدد میں جو بھی قصور وار پائے جائیں ، ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے ۔

 وفد میں جمعیت العلماءکے مفتی شہاب الدین قاسمی ، منظر خان ، محمد خالد عمر ، ڈاکٹر آصف احمد اور مولانا ایس رحمان ، انجمن اسلامیہ سے ابرار احمد ، ڈاکٹر اسلم پرویز اور ایم رحمان ، امارت شرعیہ سے مفتی انور قاسمی ، مولا نا عبید اللہ قاسمی اور ادارہ ¿ شرعیہ کے مولانا قطب الدین رضوی ، سنیئر وکیل ایم خان ، مفتی فیض اللہ مصباحی اور ایس علی شامل تھے ۔