لکھنو:ووٹر لسٹ سے شاعر منور رانا کا نام غائب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
لکھنو:ووٹر لسٹ سے شاعر منور رانا کا نام غائب
لکھنو:ووٹر لسٹ سے شاعر منور رانا کا نام غائب

 

 

آواز دی وائس،لکھنو

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے تحت آج 9 اضلاع کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ادھر لکھنؤ میں رہنے والے مشہور شاعر منور رانا کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں مل سکا۔ جس پر منور رانا نے اپنا درد کچھ یوں بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ہی ووٹ ڈالنے کا موقع نہیں دے رہی ہے تو پھر دکھ کی کیا بات ہے۔ یہ الیکشن ایشوز پر نہیں ہو رہا۔ ہندوستان کی سب سے بڑی پارٹی مذہب کے نام پر الیکشن کروا رہی ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے منور رانا نے کہا کہ جہاں میں رہتا ہوں اس کے قریب پولنگ بوتھ ہے۔ میں خوش قسمت ہوں. میرے لیے ووٹ ڈالنا آسان تھا۔ لیکن کل جب میں نے یہاں کے ممبر سے پرچی مانگی تو معلوم ہوا کہ میرا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے۔

انھوں  نے کہا کہ جب کہ میری بیوی کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔ انہیں پرچی مل گئی۔

منور رانا نے کہا کہ ظاہر ہے اس میں کیا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کے دوران میرا ایک ووٹ تھا۔ میں یہ الزام نہیں لگاؤں گا کہ میرا ووٹ جان بوجھ کر کاٹا گیا لیکن اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ گڈ گورننس نہیں بلکہ غلط حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے بدانتظامی ہی کہا جائے گا کہ ہماری پرچی ہمارے پاس نہ آئی اور ہم اپنا ووٹ نہ ڈال سکے۔