منور راناکی طبیعت علیل،اسپتال میں داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2021
منور راناکی طبیعت علیل،اسپتال میں داخل
منور راناکی طبیعت علیل،اسپتال میں داخل

 

 

لکھنؤ: اردو کے معروف شاعر منور رانا کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔

ان کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں جمعرات کی آدھی رات کو لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے والد منور رانا طویل عرصے سے زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر نے کہا تھا کہ دوا لینے کے بعد بھی اگر ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی تو انھیں داخل کیا جا سکتا ہے۔

سمیہ رانا نے بتایا کہ ان کے والد پی جی آئی میں زیر علاج ہیں۔ منور رانا کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالت مستحکم ہے۔