ممبئی: شبانہ عظمی کو الکوحل کمپنی نے چونا لگادیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
شبانہ اعظمی کو لگا چونا
شبانہ اعظمی کو لگا چونا

 

 

 اداکارہ شبانہ عظمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر الکوحل بنانے والی کمپنی کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے الکوحل خریدنے کے لیے آن لائن طریقہ سے پیشگی ادائیگی کی تھی لیکن میرا مطلوبہ آرڈر مجھ تک نہیں پہنچا جس پر میں نے کمپنی کو کال کی تاہم کمپنی نے میری کال بھی اٹھانی بند کردی۔

 شبانہ عظمی نے ٹوئٹر پر جس اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرائے اس کا نمبر، پیسے جمع کرانے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات بھی شئیر کیں تاہم انہوں نے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے جمع کرائے اور کیا انہوں نے واقعہ سے متعلق شکایت درج کرائی یا نہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔