ملائم سنگھ یادو اسپتال میں داخل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ملائم سنگھ یادو
ملائم سنگھ یادو

 

 

ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ضلع گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی ، اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بےچینی محسوس کرنے پر انہیں اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 82 سالہ ملائم سنگھ یادو نے 7 جون یعنی 23 دن پہلے کورونا ویکسین کی دو لی تھی۔

ملائم سنگھ کو اکثر پیٹ میں درد کی شکایت رہتی ہے۔ حالیہ دنوں میں انہیں کئی بار اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال مئی میں بھی ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔ پیٹ میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ برس دسمبر کے مہینے میں بھی ملائم سنگھ کو پیٹ کی شکایت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔