مختارانصاری کی بیوی کی زمین،حکومت نے کی ضبط

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2021
مختارانصاری کی بیوی کی زمین،حکومت نے کی ضبط
مختارانصاری کی بیوی کی زمین،حکومت نے کی ضبط

 

 

لکھنؤ: باندہ جیل میں بند سابق ایم ایل اے مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری کے نام خریدی گئی زمین کو اعظم گڑھ پولس نے ضبط کر لیاہے۔ منسلک زمین 194 مربع میٹر ہے اور یہ زمین ودھان سبھا مارگ پر ایک پٹرول پمپ کے ساتھ واقع ہے۔

زمین پرپہلے پٹرول پمپ بھی چل رہا تھا۔الزام ہے کہ زمین غیر قانونی طور پر خریدی گئی تھی۔ اعظم گڑھ پولیس نے یہ کاروائی تروان پولیس اسٹیشن میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مختار کے خلاف درج کیس کے تحت کی ہے۔

کاروائی کے دوران لکھنؤ ضلع انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار صدر، تحصیلدار ایل ڈی اے، انسپکٹر حسین گنج اجے کمار سنگھ اور اعظم گڑھ سوات ٹیم کے انچارج اور تفتیش کار پرشانت کمار سریواستو موجود تھے۔

منسلک زمین کے سرکل ریٹ کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 1.5 کروڑ روپے ہے۔ ساتھ ہی، بازار کی عام قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ منسلک زمین کا ایڈمنسٹریٹر اے ڈی ایم اور کسٹوڈین انسپکٹر حسین گنج اجے کمار سنگھ کو بنایا گیا ہے۔ پلاٹ پر تاریں لگا کر نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔

کارروائی میں شامل ٹیم کے مطابق، غازی پور کے یوسف نگر میں رہنے والا ایک مافیا مختار انصاری اس وقت بندہ جیل میں بند ہے۔ مختار نے یہ زمین بیوی افشا انصاری کے نام پر مجرمانہ اور غیر قانونی طریقوں سے حاصل کی گئی جائیداد سے خریدی تھی۔

اس کا پلاٹ نمبر ایک ہے۔ کیس کے تفتیش کار اور اعظم گڑھ سوات ٹیم پراباری پرشانت کمار سریواستو کے مطابق، مختار کے خلاف سال 2020 میں اعظم گڑھ کے تروان تھانے میں گینگسٹر کی کارروائی کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق مختار انصاری نے یہ زمین 22 اگست 2007 کو اپنی بیوی کے نام پر غیر قانونی طور پر خریدی تھی۔ اٹیچمنٹ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے زمین پر بورڈ بھی لگا دیا گیا۔