مختار انصاری کے بیٹے کی جائیداد ہوگی ضبط

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2022
مختار انصاری کے بیٹے کی جائیداد ہوگی ضبط
مختار انصاری کے بیٹے کی جائیداد ہوگی ضبط

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

ریاست اترپردیش کے بندہ جیل میں بند ڈان مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دراصل ان کے بیٹے عباس انصاری کے خلاف اٹیچمنٹ وارننگ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ انتباہ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس یوپی پولیس نے لکھنؤ میں عباس انصاری کے کئی مقامات پر چسپاں کیا ہے۔

بتادیں کہ یوپی پولیس اسلحہ لائسنس کی فراڈ منتقلی کے معاملے میں مختار کے بیٹے عباس انصاری کی تلاش کر رہی ہے۔ عباس انصاری یوپی کی ماؤقانون سازاسمبلی سےسماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اسے 10 اگست تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تاہم عباس انصاری تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔اس سے قبل بھی عباس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ لکھنؤ کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے ان کے خلاف این بی ڈبلیو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس میں عدالت نے عباس کو 27 جولائی تک عدالت میں پیش ہونے کا کہا تھا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عباس گزشتہ صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے لکھنؤ نہیں گئے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے عباس کو نہ پکڑنے پر عدالت سے 27 جولائی تک مزید مہلت مانگی تھی۔ جس کے بعد اب ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے عباس کے خلاف اٹیچمنٹ وارننگ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے بعد بھی اگر عباس انصاری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو ممکن ہے کہ جلد ہی ان کی جائیداد قرق کی جائے۔

عدالت کے حکم کے بعد پولیس عباس انصاری کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ اب تک انصاری کی تلاش میں پولیس وارانسی، لکھنؤ، غازی پور اور ماؤ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مار چکی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ عباس انصاری کے والد اور سابق ایم ایل اے مختار انصاری 2005 سے بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل کے الزام میں بندہ جیل میں بند ہیں۔ گزشتہ ماہ مختار کے خلاف وارانسی میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ کیس 31 سالہ اودھیش رائے قتل کیس میں کیس ڈائری غائب ہونے پر درج کیا گیا ہے۔ اس ڈائری میں کیس سے متعلق روزانہ کی تفتیش کا ریکارڈ درج ہے۔