مختار عباس نقوی نے ضلع اسپتال میں کورونا سہولیات کا لیا جائزہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کووڈ اسپتال میں
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کووڈ اسپتال میں

 

 

رام پور

بی جے پی کے سینئرلیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کووڈ اسپتال میں مریضوں کے لئے انتظام کئے گئے سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور انہیں مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق ہدایات بھی دیں۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر نے اس موقع پر یہاں کہا کہ تقریباً140کروڑکی آبادی والے ملک میں کوروناکی وبا کو شکست دینے کے لئے حکومت اورسماج سبھی حساسیت کے عزائم کے ساتھ جنگی سطح پرکام کررہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ غیر متوقع بحران سے ملک کو باہرنکالنا سبھی کی ترجیح ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس بحران سے باہرنکلیں گے۔ نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم چل رہی ہے اور اب تک تقریبا 18کروڑ50لاکھ افراد کو کورونا ٹیکہ لگایاگیا ہے۔

ملک بھر میں 73 ہزار 600 ویکسی نیشن مراکز چل رہے ہیں۔ روزانہ لاکھوں لوگوں کوکوروناٹیکہ لگایاجارہاہے۔ آج ملک بھر میں 2527 کورونا ٹیسٹنگ لیب ہیں ، جن کی یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ابھی تک تقریبا 32 کروڑ کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اوسطا روزآنہ20 لاکھ سے زیادہ لوگوںکا کورونا ٹیسٹ ہورہاہے۔