سری نگر :30 سال بعد محرم کے جلوس کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کشمیر میں محرم
کشمیر میں محرم

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جموں و جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے محرم کے موقع پر سرینگر سٹی سینٹر لال چوک میں جلوس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 بتایا جا رہا ہے کہ کشمیر میں تقریباً تین دہاءی کے بعد شیعہ کمیونٹی کو جلوس نکالنے کی اجازت دی گءی ہے۔

انتظامیہ کی جانب اجازت ملنے کے بعد شیعہ کمیونٹی کے رہنماؤں کی جانب سے متنازع ردعمل سامنے آیا ہے۔

پیپلز کانفرنس کے رہنما عمران رضا انصاری نے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور دیگر شیعہ رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ جلوس میں شامل ہوں۔

دریں اثنا ، نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک اور مقبول شیعہ رہنما آغا روح اللہ مہدی نے اس فیصلےکی تنقید کی ہے۔

 تین دہائیوں کے وقفے کے بعد یہاں کے لال چوک علاقے میں علامتی محرم کے جلوس کی اجازت دینے کے انتظامیہ کے مبینہ فیصلے پر کشمیر میں شیعہ برادری میں تقسیم نظر آئی ہے۔

آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ نے 30 سال بعد جلوس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ، لیکن ممتاز شیعہ رہنما اور سابق وزیر آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ یہ فیصلہ جوابات سے زیادہ سوالات اٹھاتا ہے۔

آل جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کے صدر عمران رضا انصاری نے کہا کہ وہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد کشمیر میں محرم کے جلوس کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ، "انشاء اللہ اے جے کے شیعہ ایسوسی ایشن ماضی کے مطابق اس سال جلوس کی قیادت کرے گی۔

انصاری نے انجمن شرعی آغا کے صدر سید حسن الموسوی-جو تقریبا تین دہائیوں سے علیحدگی پسند سیاست سے وابستہ ہیں-کو جلوس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
روایتی محرم کا جلوس شہر کے کئی علاقوں سے گزرتا تھا ، بشمول لال چوک سے ڈلگیٹ کے علاقے ، لیکن 1990 میں عسکریت پسندی کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے اس پر پابندی عائد ہے کیونکہ حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی اجتماع کو علیحدگی پسندانہ سیاست کے پرچار کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔