محمد وسیم : ایک ہاکر بنے گا رفتار کا جادو گر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
محمد وسیم : ایک ہاکر بنے گا رفتار کا جادو گر
محمد وسیم : ایک ہاکر بنے گا رفتار کا جادو گر

 

 

نئی دہلی :  منصور الدین فریدی 

ہندوستانی کرکٹ میں ہر دن کوئی نہ کوئی نیا چہرہ سامنے آتا ہے ،ہر ایک کی اپنی کہانی ہوتی ہے۔ کوئی دولت مند گھرانے کا ہوتا ہے تو کوئی غریب ۔کسی کے پس منظر میں کوئی کہانی ہوتی ہے تو کسی کی جدوجہد ایک مثال ہوتی ہے۔ ان سب کہانیوں سے ایک ہی پیغام ملتا ہے کہ محنت شرط ہے۔ اگر آپ میں لگن ہے اور جذبہ ہے تو آپ کو کامیابی حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال ملک کی راجدھانی میں سامنے آئی ہے ۔جس کا نام ہے محمد وسیم۔

دراصل کل ملک کے سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی گوتم گمبھیر نے دہلی کے یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں ایسٹ دہلی پریمیئر لیگ (ای ڈی پی ایل) کا افتتاح کیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد گمنام اور تربیت یافتہ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اس میں ایسا ہی ایک چہرہ سامنے آیا ہے۔ جس نے اپنی رفتار سے سب کو دنگ کردیا ہے۔ بلکہ توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ 

اس کا نام ہے محمد وسیم 

جس سے ملک کو خود گوتم گنبھیر نے متعارف کرایا ہے۔ گوتم گنبھیر نے 19 سالہ نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’جوگھر گھر اخبارات پہنچایا کرتا تھا اب انہیں اخبارات میں  اپنی تصویر دیکھے گا‘‘۔

دراصل محمد وسیم نے سلیکٹر زکو حیران کر دیا جب وہ ایسٹ دہلی پریمیئر لیگ کے ٹرائلز میں آئے۔ 19 سالہ نوجوان 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے میں کامیاب رہا - یہ سب کچھ چپل پہن کر ہوا۔

awaz

منزل کی جانب پہلا قدم 


گوتم گمبھیر نے نوجوان کرکٹر کی چار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ محمد وسیم اخبارات تقسیم کرتے تھے اب ان میں ان کی تصویر چھپائی جائے گی۔مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر کے ذریعہ منعقد کیا گیا، ای ڈی پی ایل میں 10 ٹیمیں ہوں گی جن کا نام 10 حلقوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔

awaz

ہر صبح گھر گھر اخبار پھیکنے والا محمد وسیم اب سرخیوں میں ہے


گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مشرقی دہلی میں کھیلوں کا جدید انفراسٹرکچر لانے کا وعدہ کیا تھا اور مجھے فخر ہے کہ میں اس وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ آپ کا پس منظر یا آپ کے پاس کون سا سامان ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کی صلاحیتوں سے کیا فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔