گستاخ رسول کے خلاف قانونی کارروائی کا مفتی افروز عالم قاسمی کا مطالبہ

Story by  عبدالحئی خان | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-06-2022
 گستاخ رسول کے خلاف قانونی کارروائی کا مفتی افروز عالم قاسمی کا مطالبہ
گستاخ رسول کے خلاف قانونی کارروائی کا مفتی افروز عالم قاسمی کا مطالبہ

 


عبدالحئی خان، نئی دہلی

مفتی افروز عالم قاسمی نے کہا کہ جس رسول برحق پران گستاخوں نے گستاخی کی ہے وہ دنیا کے لیے باعث رحمت و برکت ہیں اور رحمت اللعالمین ہیں گستاخی کرنے والے جہالت کر رہے ہیں۔

 

چیف قاضی دہلی مفتی افروز عالم قاسمی کا بی جے پی کی جانب سے نوپور شرما کو حضور کے خلاف بیان دینے پر چھ سال کے لیے پارٹی سے معطل کرنے اور ان کے دوسرے ساتھی جندل کو بھی پارٹی سے برخواست کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہیں علم نہیں ہے کہ جب عرب میں لوگ انہیں ستاتےتھےتواللہ ان سے فرماتا تھا کہ اگر آپ کہیں ان گستاخوں کو پہاڑوں کے بیچ میں کچل دیا جائے لیکن آپ نے کبھی اس کی سفارش نہیں کی۔

آج برادران وطن کو اس پیغام کو ان تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوپورشرما کے خلاف کارروائی میں بی جے پی نے کافی تاخیر کردی ہے۔ اگر پہلے ہی دن پارٹی سے نکال دیا جاتا اور مسلمانوں کے مطالبے کو مان لیا جاتا تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی۔

سرکار اس کے خلاف فوری طور پر قانونی ضابطے کی کارروائی کرے کیوں کہ تمام سیکولر برادران وطن ہمارے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں فرقہ وارانہ فضا کو خراب کرنے کے لیے جو ماحول تیار کیا جا رہا ہے، اس کو بھی فوری طور پر روکا جائے۔

وہیں مفتی افروز عالم نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوس نہ ہوں اور جذبات میں نہ آئیں۔

کیوں کہ آئین قانون اور عدلیہ ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے مسلمانوں نے سے ایک بار پھر اپیل کی کہ مسلکی اختلافات کو چھوڑ کر اس اشو پر برادران وطن کو ساتھ لے کر قصورواروں کی مذمت کی جائے تاکہ آگے کوئی اس کی جرت کرنے کی ہمت نہ کرے۔