یوم عالمی اردو: نئی نسل کے شعرا کی حوصلہ افزائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-11-2021
یوم عالمی اردو: نئی نسل کے شعرا کی حوصلہ افزائی
یوم عالمی اردو: نئی نسل کے شعرا کی حوصلہ افزائی

 


 آواز دی وائس، بارہ بنکی

 مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) کی جانب سے یوم اردو کے موقع پر اردو شاعروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے میڈیا انچارج اعظم پٹھان نے اس موقع پر کہا کہ عالمی یوم اردو کے موقع پر رئیس فیضی، اشفاق صفدر، ہشام الدین رضا، قدیر قمر وغیرہ کے ادیبوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

 اس موقع پر کنوینر دلشاد خان، ضلعی صدر شاہد اقبال بھٹی، سٹی صدر سالس احمد، ڈاکٹر وسیم شاہ، فیروز خان وغیرہ کارکنان موجود تھے۔

اردو کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا' نغمہ لکھنے والے ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال 9 نومبر کو دنیا بھر میں اردو کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اردو زبان کے ساتھ ساتھ تہذیب (ثقافت) بھی ہے۔ اردو زبان ہماری گنگا جمنی ثقافت کی پہچان ہے۔ اردو کی ترویج کے لیے ہمیں روزمرہ کی زندگی میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

 خیال رہے کہ اردو زبان دنیا کےبیشتر ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں اردو زبان کا  استعمال کرنا چاہیے۔(پریس ریلیز)