مہاراشٹر: ماں نے کنویں میں پھینکا۔ چھ بچوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-05-2022
مہاراشٹر: ماں نے کنویں میں پھینکا۔ چھ بچوں کی موت
مہاراشٹر: ماں نے کنویں میں پھینکا۔ چھ بچوں کی موت

 

 

ممبئی: ایک ماں نے اپنے بچوں کنویں میں پھینک دیا جن سے ان کی موت ہوگئی ۔ رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دودھے کے مطابق ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی ہے۔ پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر کوئی حیران ہے۔واقعہ ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ کے مہاد کا ہے ۔ خاتون نے خود بھی جان دینے کی کوشش کی لیکن تب تک لوگوں کی نظر پڑ گئی۔ خاتون تو بچ گئی لیکن تمام چھ بچے دم توڑ گئے۔

رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دودھے کے مطابق ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی ہے۔ پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سالہ خاتون نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر کے گھر والوں نے مارا پیٹا تھا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر کوئی حیران ہے۔

بچوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 3 سال کے درمیان ہیں۔ ملزمہ ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی (30) ہے۔ مرنے والوں میں روشن (10)، کرشمہ (8)، ریشما (6)، ودیا (5)، شیوراج (3) اور رادھا (3) شامل ہیں۔ بچوں کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد خاتون نے بھی خودکشی کے لیے کنویں میں چھلانگ لگا دی تھی تاہم لوگوں نے اسے بچا لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مہاد کے ایم ایل اے بھرت گوگاوالے پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔

لاتور میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا

 اس سے قبل ودربھ کے لاتور ضلع میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے 2 سالہ بچے کو کنویں میں پھینک دیا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے اپنے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔ شروع میں گھر والوں کو یقین نہ آیا اور جب رات گئے تک بچہ نظر نہ آیا تو کنویں میں اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ کچھ دیر بعد پولیس نے اس کی لاش برآمد کی۔