ٹیولیپ گارڈن:20 دنوں میں3لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-04-2022
 ٹیولیپ گارڈن:20 دنوں میں3لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد
ٹیولیپ گارڈن:20 دنوں میں3لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

 

 

آواز دی وائس،سرینگر

ایشیاء کے سب سے بڑے ٹیولیپ گارڈن’باغ گل لالہ ‘کی گزشتہ20روز میں3لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیر کی اور ڈیڑھ لاکھ ٹیولپ کا مشاہدہ کیا۔

 سیاحوں میں92غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں، تاہم بیشتر تعداد بیرون ریاستوں اور مقامی لوگوں کی رہی۔ 

باغ گل لالہ کےانچارج صوفی انعام الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ سے10اپریل تک 3 لاکھ11ہزار سیاحوں اور مقامی لوگوں نے باغ لالہ گل کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار باغ میں ساڑھے 15لاکھ پھول ہیں،جن میں گل لالہ اور نرگس کے علاوہ دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ باغ کب تک کھلا رہے گا، رحمان نے کہا کہ یہ درجہ حرارت پر منحصر ہے۔ رحمان نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ درجہ حرارت کیسا برتائو کرتا ہے اور اسی کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔

رحمان نے کہا 30 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا یہ وسیع باغ ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن ہے۔

وبائی امراض کی وجہ سے، باغ میں 2020اور 2021 میں سیاحوں کی کم آمد دیکھنے میں آئی۔

حکام کے مطابق، پچھلے سال کے مقابلے اس سال 80,000 زیادہ لوگوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا۔

اس سال محکمہ سیاحت نے کشمیری روٹی کی مختلف اقسام کے ساتھ وازوان اورقہوہ سمیت مشہور کشمیری کھانوں کی نمائش کی بھی تھی۔ باغ میں مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لیے مختلف ثقافتی پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا۔