ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسزاور573ہلاکتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2022
ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسزاور573ہلاکتیں
ملک میں کوروناوائرس کے مزید 2لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسزاور573ہلاکتیں

 

 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز مقابلہ میں زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصہ کے دوران جان لیواوبا کے 2,86,384 نئے کیسز درج ہوئے، جب کہ 3,06,357 لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ 35 ہزار 267 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 63 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 207 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 86 ہزار 384 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کوروناکے فعال مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 2 ہزار 472 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.46 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 19.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔