چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 47 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2021
خطرہ بڑھ رہا ہے
خطرہ بڑھ رہا ہے

 

 

نئی دہلی۔بملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کے کیسز میں تیز اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 47 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 275 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47،262 نئے کیسز درج کئے ہیں ، جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 40،715 ، پیر کے روز 46،951 ، اتوار کے روز 43،846 ، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 تھی۔

اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 275 درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد منگل کے روز199 ، پیر کے روز 212،اتوار کے روز 197، ہفتہ کے 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172، بدھ کے روز 131 درج کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک پانچ کروڑ آٹھ لاکھ 41 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکیسن دی جاچکی ہے