ملک میں کورونا وائرس کے 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
کورونا کی سنگین صور تحال کے پیش نظر متعدد عارضی اسپتال بھی بناے گیۓ ہیں
کورونا کی سنگین صور تحال کے پیش نظر متعدد عارضی اسپتال بھی بناے گیۓ ہیں

 

 

 نئی دہلی

ملک میں جان لیو اورموذی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہاہےاورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے مزید 2.59 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وبا سے مزید 1761 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،59،170 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 ہوگئی ہے ۔

تاہم متاثرہ افراد کی تعداد کل کے مقابلہ میں آج کم ہے۔ اس دوران ریکارڈ1،54،761 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 1،31،08،582 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور 20 لاکھ سے تجاوز کرکے 20،31،977 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 1761 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1،80،530 ہوگئی ہے۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک 12،71،29،113 افراد کو کورونا ویکیسن دی جاچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85.56 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 13.26 فیصد اوراموات کی شرح 1.18 فیصد ہے۔