ملک میں کورونا کے 3.62 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، 4120 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ملک میں کورونا وائرس کاقہر ابھی بھی  اپنے شباب پر ہے
ملک میں کورونا وائرس کاقہر ابھی بھی اپنے شباب پر ہے

 

 

نئی دہلی

ملک میں کورونا وائرس کاقہر اپنے شباب پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 3.62 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مسلسل دوسرے دن 4000 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1894991 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 72 لاکھ 14 ہزار 256 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 362727 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 665 ہوگئی ہے۔ وہیں 352181 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19734823 ہوگئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 3710525 فعال معاملے ہیں۔ اسی دوران ، 4120 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس کے بعد اس وباکی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 258317 ہوگئی۔

ملک میں ریکوری کی شرح بڑھ کر 83.26 فیصد اور فعال معاملات کی شرح 15.65 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، فعال کیسوں کی تعداد 12840 کم ہو کر 548507 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، ریاست میں 58508 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4600196 ہوگئی ہے ، جبکہ 816 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 78007 ہوگئی ہے۔