کورونا سے 4 ہزار سے زیادہ اموات، 2.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2021
ٹیکہ لگوا چکے افراد کی کل تعداد 193372819 ہو چکی ہے
ٹیکہ لگوا چکے افراد کی کل تعداد 193372819 ہو چکی ہے

 

 

 نئی دہلی

ہندوستان میں جمعہ کے روز ایک مرتبہ پھر کورونا کے سبب چار ہزار سے زیادہ اموات درج کی گئیں جبکہ 2.5 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اس دوران 3.5 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب بھی ہوئے ۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 257299 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ 357630 مریضوں نے شفایابی حاصل کی۔ اس دوران 4194 افراد نے دم توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 26289290 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سحاب یاب ہونے والوں کی تعداد 23070365 ہے ۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 295525 ہو چکی ہے ۔ ٹیکہ لگوا چکے افراد کی کل تعداد 193372819 ہو چکی ہے ۔