’اوڈیشہ میں 700 سے زیادہ بچوں کا رکھا گیانام ’یاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
یاس سے لگاو
یاس سے لگاو

 

 

بھونیشور: دلچسپ خبر ہے،جب ملک کی نظریں سمندری طوفان ’یاس‘ پر تھیں،جس کی تباہی سے سب پر گھبرائٹ طاری تھی ۔اس وقت اوڈیشہ میں 700 سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ان میں سے متعدد کے نام والدین یاس ہی رکھ رہے ہیں۔

 یاس کے اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرانے کے وقت دس اضلاع میں 750 بچوں کی پیدائش درج کی گئی ہے۔ ان میں سے کئی خاندانوں نے اپنے بچوں کا نام ’یاس‘ درج کرایا ہے۔ منگل کی شب جب طوفان اوڈیشہ کے سمندر میں زور دکھا رہا تھا اسی وقت کئی بچوں نے جنم لیا۔ بالاسور میں ضلع دفاتر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور سونالی میتی نے اسی دوران ایک لڑکے کو جنم دیا اور بلا تاخیر انہوں نے بچے کا نام یاس رکھ دیا۔ اسی طرح کیندرپاڑا کی رہنے والی سرسوتی بیراگی نے ایک بچی کو جنم دیا اور اس کا نام بھی یاس رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطاب خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے اس گردابی طوفان کا نام عمان کی جانب سے رکھا گیا ہے۔ یاس بنیادی طور پر فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جیسمین (چمیلی کا پھول) ہیں۔ ریاستی حکومت کے مطابق یاس طوفان کے درمیان تقریباً ساڑھے چار ہزار حاملہ خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔ جن خواتین کی فوری ڈلیوری ہونے والی تھی انہیں آنگنواڑی سینٹر لے جایا گیا تھا۔ یاس کے دوران سب سے زیادہ بھدرک ضلع میں 98 بچوں نے جنم لیا۔