کورونا کی لہر کا قہر : ڈاکٹرزلاک ڈاون کےحق میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
حال برا ہے
حال برا ہے

 

 

نئی دہلی ۔ کورونا کی نئی لہر نے ہندوستان کو ایک نازک موڑ پر لا کر کھڑا کردیا ہے۔حالات بے قابو ہوتے نظر آرہے ہیں،ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔طبی ماہرین اب اس وبا کی روک تھام کےلئے لاک ڈاون کو آخری راستہ مان رہے ہیں اور

دولاکھ کیسز

حکومت کو مشورہ دے رہے ہیں کہ حالات خطرناک ہیں۔ مزید مشکلات سے بچنا ہے تو لاک ڈاون کو استعمال کرنا ہوگا۔۔ماہر قلب  ڈاکٹر نریش ترہن نے بھی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ لاک ڈاون کو اپنایا جائے۔

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔ اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات 13 لاکھ کو عبور کرکے 1471877 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1038 کی موت سے اس مرض سے مرنے کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ری کوری کی شرح 88.31 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 10.46 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.23 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 19050 سے بڑھ کر 613635 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں مزید 39624 مریض صحتمند ہوئے ، جن کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2905721 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 278مریضوں کی اموات یہ تعداد بڑھ کر 58804 ہوگئی ہے

دہلی کا حال خراب

ملک کی راجدھانی دہلی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے، یہاں بہت تیزی کے ساتھ کورونا پھیل رہاہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 17000 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 104 مزید مریضوں کی موت ہوئی جبکہ فعال کیسز 7200 سے زیادہ اور بڑھ کر 50000 سے تجاوز کر گیا۔ دہلی میں بدھ کے روز فعال کیسز 7226 مزید بڑھ کر 50736 پہنچ گئے۔ دارالحکومت میں نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 17282 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 767438 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9952 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 705162 ہو گئی۔ دارالحکومت میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج جزوی طور پر کم ہو کر 91.88 فیصد پر آ گئی ہے۔

 نئے مریضوں کی موت

 اس دوران 104 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11540 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.50 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 108534 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.30 کروڑ کے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام 10 لاکھ آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط 834822 ہے۔ اس درمیان دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تعداد بڑھ کر 7598 پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کوروناکاقہر جاری ہےاور کورونا کےنئے معاملات میں اضافہ بہت تیزی سےہورہاہے۔ کل یعنی بدھ کے روز پورےملک سے تقریبادو لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ورلڈو میٹر پر جاری کئےگئےاعداد و شمار کے مطابق کل ہندوستان میں 1,99,569 کوروناکے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مہاراشٹر کا حال

 ادھرملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مزید 278 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ قابل تشویش یہ ہے کہ فعال کیسز 6.12 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔۔

 ریاست میں نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران، فعال کیسز کی تعداد میں 19028 کا مزید اضافہ ہونے سے بدھ کو بڑھ کر یہ 612070 تک پہنچ گئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست میں اس دوران کورونا کے سب سے زیادہ (پورے ملک میں) 58952 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 35 لاکھ سے زائد 3578160 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو 60212 نئے کیسزسامنے آئے تھے۔

 گجرات میں کورونا کی دھماکہ خیزصورت حال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 7410 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں اور اس دوران مزید 73 اموات بھی درج کی گئی ہیں۔