کیرل میں مانسون کی دستک،ملک میں اچھی بارش کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2021
کیرل میں مانسون کی دستک
کیرل میں مانسون کی دستک

 

 

نئی دہلی

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون نے ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دستک دے دی ہے۔

آئی ایم ڈی نے ٹویٹ کیا ’’جنوب مغربی مون سون نے آج 3 جون کو کیرالہ کے جنوبی حصوں میں دستک دے دی ہے‘‘۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عام طور پر مون سون کیرالہ میں یکم جون کو دستک دیتا ہے۔

آئی ایم ڈی کے اندازے کے مطابق اس سال مانسون عام رہے گا ، جس میں طویل مدت کے دوران اوسطا 101 فیصد بارش ہوگی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ )