ہندوستان چھوڑنے والے مسلمانوں کی پاکستان میں بھی کوئی حیثیت نہیں: بھاگوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-10-2021
موہن بھاگوت
موہن بھاگوت

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ویر ساورکر کو بدنام کرنے کی مہم جاری ہے۔

آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ممتاز فریڈم فائٹر ویر ساورکر پر لکھی کتاب کے اجراء کے دوران کہا کہ آج کے دور میں ہندوستان میں واقعی ساورکر کے بارے میں صحیح معلومات کا فقدان ہے۔ یہ ایک مسئلہ ہے۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ویر ساورکر کو بدنام کرنے کی مہم چل رہی تھی۔ اب اس کے بعد سوامی وویکانند ، سوامی دیانند سرسوتی اور یوگی اروند کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی، کیونکہ ساورکر ان تینوں کے خیالات سے متاثر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کی سلامتی اور وقار خود اسی ملک سے وابستہ ہے۔ تقسیم کے بعد جو مسلمان ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان گئے تھے ان کی کوئی حیثیت پاکستان میں بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں،وہ صرف ہندوستان کے ہیں۔

موہن بھاگوت نے کہا کہ ہماری عبادت کا طریقہ مختلف ہے ، لیکن آباؤ اجداد ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تقسیم کے بعد پاکستان گئے انہیں وہاں کوئی مقام نہیں ملا۔