مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-12-2025
مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سینئر کانگریس رہنما سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ سونیا گاندھی جی کو جنم دن کی مبارک باد، بھگوان کرے آپ کو طویل عمر اور اچھی صحت کا آشیرواد ملے۔
تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو جنم دن کی دل سے مبارک باد۔ سونیا گاندھی کی زندگی قربانی، بے لوث عوامی خدمت اور سیکولر اقدار و آئینی اصولوں کے تحفظ کے پختہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بھگوان  کرے ان کا اصولی راستہ اور ان کی رہنمائی ہمارے اجتماعی اقدامات کو ایک ترقی پسند اور ہمہ گیر ہندوستان کی تعمیر میں مضبوط کرتی رہے۔
کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی ایکس پر لکھا کہ سونیا گاندھی کو سالگرہ کی دل سے مبارک باد۔ ڈی کے شیوکمار نے مزید لکھا کہ آپ کی بے لوث خدمت، حکمت اور بصیرت نے کانگریس کو نئی شکل دی ہے اور عوام کی خدمت کے ہمارے عزم کو اور مضبوط کیا ہے۔ میں آپ کی رہنمائی اور پورے سفر میں آپ کے اعتماد کے لیے دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  بھگوان  کرے آپ کو اچھی صحت اور مسلسل طاقت ملتی رہے تاکہ آپ عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی رہیں اور ہمیں قوم کی خدمت کے لیے تحریک دیتی رہیں۔