یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر مودی کی صدرزیلنسکی سے بات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2022
یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر مودی کی صدرزیلنسکی سے بات
یوکرین میں قیام امن کی کوششوں پر مودی کی صدرزیلنسکی سے بات

 

 

نئی دہلی: پی ایم مودی نے منگل (4 اکتوبر) کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری تنازع پر بات چیت کی ہے۔

پی ایم مودی نے تنازع کو جلد ختم کرنے اور بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر چلنے کی ضرورت کو دہرایا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا اور کسی بھی امن کی کوشش میں تعاون کے لیے ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔

پی ایم او نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت کو بھی دہرایا۔

پی ایم او نے مزید کہا کہ پی ایم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان یوکرین سمیت جوہری تنصیبات کی حفاظت کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری تنصیبات کے خطرات صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے دور رس اور تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔