مودی کے دورہ امریکہ کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
بڑی خبر
بڑی خبر

 

 

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی ستمبر کے آخری ہفتے میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ، پی ایم مودی کے واشنگٹن ڈی سی اور نیو یارک کے سفر کی توقع ہے۔ صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا امریکہ کا پہلا دورہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر دورے کے حوالے سے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو وزیر اعظم 22 سے 27 ستمبر تک امریکہ میں ہوں گے۔