ڈرون حملے: پی ایم مودی کی اعلی سطحی میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
جموں حملے پر میٹنگ
جموں حملے پر میٹنگ

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں ائر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے پیدا ہونے والے خطرے اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کے لئے آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کی جموں ائر فورس اسٹیشن پر گذشتہ اتوار کی شب ڈرون حملے کے دو دن بعد وزیر دفاع وزیر راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، ہوم سکریٹری اجے بھلا اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع ، جو تین روزہ لیہ اور لداخ کے دورے سے واپس آئے تھے ، نے اجلاس میں جموں میں ڈرون حملے کے بارے میں تفصیلی اطلاعات دیں۔

میٹنگ میں ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لئے جامع پالیسی کی تشکیل اور مسلح افواج کو ڈرون مخالف آلات سے لیس کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سلامتی کی صورتحال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات جموں ائر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

وہیں منگل کو جموں ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع فضائیہ کے اسٹیشن پر ہوئے ڈرون حملوں کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے ۔ انڈین ایئرفورس اسٹیشن پر اپنی طرح کے ایسے پہلے دہشت گردانہ حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں ایئرفورس اسٹیشن پر حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے ۔

 جموں میں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر ہفتہ دیر رات دو ڈرون سے دھماکہ خیز مواد گرائے گئے تھے ، جس میں دو جوان معمولی طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ پاکستان میں واقع دہشت گردوں کا ملک کی کسی اہم تنصیبات پر اس طرح کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے ۔ پہلا دھماکہ ہفتہ دیر رات ایک بج کر چالیس منٹ کے آس پاس ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ اس کے چھ منٹ بعد ہوا ۔ ۔

جموں ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع ایئرفورس اسٹیشن پر دو ڈرونوں کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی جانچ کی ذمہ داری اب قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) نے سنبھال لی ہے ۔

منگل کو جموں ایئرفورس اسٹیشن پہنچی این آئی اے کی ٹیم نے ڈرون حملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ۔ این آئی اے دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ تین اور چار ، یو اے ( پی ) ایکٹ 1967 کی دفعات 13 ، 16 ، 18 اور 23 اور آئی پی سی کی دفعات 307 اور 120 بی کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔

بتادیں کہ انڈین ایئرفورس اسٹیشن پر اپنی طرح کے ایسے پہلے دہشت گردانہ حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے ۔

وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں ایئرفورس اسٹیشن پر حملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے ۔ اس سے قبل نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ائیر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔

بعدازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔