اونم پر مودی-راہل کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
اونم پر مودی-راہل کی مبارکباد
اونم پر مودی-راہل کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’اونم کے خاص موقع پر مبارکباد۔ یہ تیوہار مثبت، جوش، بھائی چارے اورنیک نیتی سے وابستہ ہے۔

اس موقع پر میں ہر کسی کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔ اونم کیرالا کا ایک اہم تیوہار ہے۔

یہ تیوہار ہر سال ستمبر میں راجا مہابلی کے خیر مقدم میں منعقد کیا جاتا ہے اور 10 دنوں تک چلتا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اونم تیوہار کے موقع پر کیرالا کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشحالی کا یہ تیوہا ہے، کیرالاعوام کی جانب سے منایا جاتا ہے اور انھیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس تیوہار پر عوام کی خوشیوں کا تجربہ کیا ہے۔

گاندھی نے ٹویٹ کیا،’اونم مساوات اور اتحاد کے جذبے سے منایا جانے والا تیوہار ہے۔ یہ کیرالا کی اکثریتی جذبہ کی نمائندگی کرتی ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس خوشنما ماحول کو قریب سے دیکھا اور ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔ اونم پر ہر کسی کو خوشحالی کے نیک خواہشات‘۔ (ایجنسی ان پٹ )