مودی نے اولمپک کے ہندوستانی دستے کومبارکباد دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-08-2021
مودی کا پیغام
مودی کا پیغام

 

 

  نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپک کھیلوں میں بہترین کارکردگی کرنے پر ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 کے اختتام سے پہلے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والا ہر کھلاڑی چیمپئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں کے جیتے گئے تمغوں پر قوم کو فخر اور خوشی ہے۔ ساتھ ہی، اب وقت آگیا ہے کہ نچلی سطح پر کھیل کو مزید مقبول بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے، اس طرح نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور انہیں آنے والے وقت میں ہندوستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ وزیر اعظم نے حکومت جاپان اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کھیلوں کو منظم انداز میں منعقد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "اس دور میں اس طرح کے کامیاب ایونٹ کے اہتمام سے مضبوط پیغام ملا ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ کھیل کس طرح اتحاد کا وسیلہ ہے۔ یو این آئی ۔م ش۔