کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف نظام کا غلط استعمال: شردپوار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف نظام کا غلط استعمال: شردپوار
کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف نظام کا غلط استعمال: شردپوار

 

 

ممبئی: نواب ملک کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ سچ کا کردار ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنے کیاجارہا ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ کھل کر بات کرنے والوں کے خلاف نظام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے نواب ملک واضح طور پر مرکز کے خلاف بولتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

پوار نے یہ بھی کہا کہ کوئی اگر مسلم ہے تو انہیں داؤد کا آدمی کہا جاتا ہے۔ پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو پریشان اور بدنام کررہی ہے۔

اسی درمیان این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال کی ایک اورمثال ہے۔

کسی نوٹس کے بغیر ریاست کے ایک وزیر کو لے کر جانا اور پھر گرفتارکرنا یہ نہ صرف جمہوریت کے خلاف ہے بلکہ یہ ملک کے وقاقی نظام کے بھی خلاف ہے۔ ۔

انہوں نے کہا کہ نواب ملک نے حالیہ دنوں میں کئی معاملات کو بے نقاب کیا تھا۔ وہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھارہے تھے اور شاید اسی کے ردعمل کے طور پر قصداً انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ جینت پاٹل نے مزید کہا کہ نواب ملک پر جان بوجھ کر غصہ نکالا جارہا ہے۔