میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں: ایل جی منوج سنہا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں: ایل جی منوج سنہا
میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں: ایل جی منوج سنہا

 

 

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر  منوج سنہا کا کہنا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند نہیں ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ سینئر علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند نہیں ہیں۔

ایل جی نے بی بی سی ہندی کو  دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے انہیں نہ تو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔

میرواعظ کے والد کی ایک ناخوشگوار واقعے میں ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند رہنما کے گھر کے ارد گرد پولیس ان کی حفاظت کے لیے رکھی گئی تھی۔

منوج سنہانے مزید کہا کہ 2019 میں بھی، میرواعظ عمر فاروق کوپی ایس اےکے تحت حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔ انہیں نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔